آئینی ترامیم کا معاملہ، حکومت نے مولانا فضل الرحمان کی تجاویز مان لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آئینی ترامیم کے معاملے پر حکومت نے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کی تجاویز مان لیں۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کا اجلاس ایس سی او سربراہ کانفرنس کے بعد بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مولانا فضل الرحمان آئینی ترامیم پر اپنا مسودہ دو سے تین روز میں حکومتی ٹیم کے حوالے کرینگے۔
حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کی قانونی ٹیم اپنا مسودہ جے یو آئی ف سے شئیر کرے گی، مولانا فضل الرحمان نے آئینی عدالت کے قیام پر مشروط رضا مندی ظاہر کی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلیٰ کیخلاف مقدمہ درج
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ ججز کی تقرری کے طریقہ کار سمیت دیگر امور پر ترامیم بعد میں لائی جائیں گی، پہلے مرحلے میں آئینی عدالت کے قیام اور اس کے ججز کے تقرر اور اختیارات سے متعلق ترمیم لائی جائے گی۔