معروف اداکار مظہرعلی انتقال کرگئے

Oct 08, 2024 | 13:36:PM

(ویب ڈیسک)ٹیلی ویژن ڈراموں افشاں ،شاہین، کالی دیمک اور کانچ کی گڑیا سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستان کے کےورسٹائل اداکار مظہرعلی انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق ورسٹائل اداکار  مظہر علی پھیپڑوں کےمرض میں طویل عرصےسےمبتلا تھے،اداکار مظہرعلی کی فیملی کینڈا میں مقیم ہے۔

واضح رہے کہ مظہر علی گزشتہ کئی سال سے امریکا کے شہر ہیوسٹن میں مقیم تھے،، انہوں نے ٹیلی ویژن کےڈراموں میں کئی یادگارکردار ادا کئے،جس کے باعث وہ عوام میں خاصی شہرت رکھتے تھے، انکے مشہور ڈراموں میں عروسہ،افشاں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : انقلاب اور جہاد کے نام پر فساد برپا کیا جارہا ہے:جاوید لطیف

مزیدخبریں