الیکشن کمیشن غیر مسلم اراکین کی نشتوں بارے جلد فیصلہ دے، ایاز صادق کا دوسرا خط
سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمانی رہنماؤں کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو دوبارہ خط لکھاہے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان)پارلیمانی رہنماؤں کا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو خط،خط میں الیکشن ترمیمی بل 2024 کے تناظر میں خواتین اور غیر مسلم اراکین اسمبلی کی نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی طرف سے فیصلہ نہ کیے جانے پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔
پارلیمانی رہنمائوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو درخواست کی کہ اس حوالے سے جلد فیصلہ کرنے کیلئے الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے جس کے بعد سپیکر قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو دوسر اخط لکھ دیا ۔
خط میں الیکشن ترمیمی بل 2024 کے تناظر میں خواتین اور غیر مسلم اراکین اسمبلی کی نشستوں کے حوالے سے الیکشن کمیشن کی طرف سے فیصلہ نہ کیے جانے پر اظہار تشویش کیا گیا ۔خط میں لکھا گیا کہ الیکشن ایکٹ بل2024 پاس ہو چکا ہے اب الیکشن کمیشن جلد سے جلد خواتین اور غیر مسلم اراکین کی نشستوں کے حوالے سے فیصلہ کرے جس سےسیٹوں کے جلد فیصلے سےابہام ختم ہو جائے گا اور پارلیمان مکمل فعال ہو کر عوامی فلاح و بہبود کے لیّے بہتر طور پر اقدامات کر سکے گی۔