بھارتی گلوکارہ تُلسی کمار سیٹ پر حادثے کا شکار

Oct 08, 2024 | 15:25:PM

(ویب ڈیسک)بھارتی گلوکارہ تُلسی کمار  کے اپنی نئی میوزک ویڈیو کے سیٹ پر حادثے کا شکار ہونے کی ویڈیو نے مداحوں کو فکرمند کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی گلوکارہ تلسی کمار میوزک کمپنی ٹی سیریز کے بانی آنجہانی گلشن کمار کی بیٹی اور فلم پروڈیوسر بھوشن کمار کی بہن ہیں۔سوشل میڈیا پر ویڈیو زیرِ گردش ہے جس میں تُلسی کمار کو اپنے کسی نئے گیت کی ویڈیو ریکارڈ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

 ویڈیو میں تُلسی کمار  اِن ڈور شوٹ کروارتی نظر آئیں جس میں تلُسی کمار کے عقب میں مصنوعی بیڈ روم نماں اسٹرکچر کھڑا دیکھا جاسکتا ہے اور یہی اسٹرکچر اچانک گر پڑا۔

اسٹرکچر کے گرنے پر تُلسی کمار نے خود کو بچانے کی کوشش کی لیکن پھر بھی اسٹرکچر انکی کمر سے ٹکرایا اور وہ دھکا لگنے کے نتیجے میں آگے کی جانب گرتی چلی آئیں جہاں انکو ٹیم میمبرز نے سنبھال لیا، جس کے بعد وہ تکلیف سے روتی ہوئی نظر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں : معروف اداکار انتقال کرگئے

اس حادثے کے رونما ہوتے ہی سیٹ پر موجود ٹیم دوڑی چلی آئی اور انہوں نے سیٹ کو واپس کھڑے کرنے کی کوشش کی لیکن سب تُلسی کمار کو دیکھتے ہوئے بے حد فکر مند بھی نظر آئے۔

واضح رہے کہ تلسی کمار کا شمار بھارت کی سریلی آوازوں میں ہوتا ہے۔ ان کی خوب صورت آواز سننے والے کے دل میں اترجاتی ہے۔ ان کے کئی گیت بے حد مقبول ہوئے جن میں فلم " ہم کو دیوانہ کرگئے" کا ٹائٹل سونگ، " تم جو آئے "، " میری ادا بھی" ، "  ہم کو پیار ہوا" ،  " تو ہی رب تو ہی دعا " ، " سانسوں سے " ، "ہم مر جائیں گے"  اور " سائیاں سپر سٹار" شامل ہیں۔

مزیدخبریں