اسٹیٹ بینک نے چھوٹے کاروبار کرنیوالے افراد کو خوشخبری سنا دی 

اب چھوٹے کاروبار کیلئے 10 کروڑجبکہ متوسط کاروبار کیلئے 50 کروڑ تک قرض ملے گا

Oct 08, 2024 | 15:41:PM

( اشرف خان )چھوٹے کاروبار کرنیوالے افراد کیلئے اچھی خبر آ گئی،اب چھوٹے کاروبار کرنیوالے 50 کروڑ تک قرض لے سکیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے ایس ایم ایز کی فنانسنگ بڑھانے کا فیصلہ کر لیا،اسٹیٹ بینک نے چھوٹے کاروبار کرنیوالوں کیلئے قرضے کی حد 10 کروڑ تک بڑھا دی،متوسط کاروبار کرنیوالوں کیلئے قرضے کی حد 50 کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔

اسٹیٹ بینک  کےاعلامیہ کے مطابق  بینکوں اور ڈی ایف آئیز کو لیکوئڈ اثاثوں کی کٹوتی کرنے کی اجازت ہے،  اسٹیٹ بینک نے بینکوں اور مالیاتی اداروں کو فی الفور تبدیلیاں لاگو کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انٹر بینک میں ڈالر سستا 

مزیدخبریں