جہلم میں مضر صحت کھانا کھانےسے 10 افراد کی حالت غیر
4 کی حالت تشویشناک، گاؤں ڈھوک شیریاں میں فوڈ پوائزننگ کا دوسرا واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(راجہ وقار )جہلم میں مضر صحت کھانا کھانے سے دس افراد کی حالت غیر ہوگئی۔متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔4 کی حالت تشویشناک ہے۔
تین روز کے دوران ڈومیلی کے گاوں ڈھوک شیریاں میں فوڈ پوائزننگ کا دوسرا واقعہ ہے ، مریضوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ چار کی حالت انتہائی تشویشناک ہے
مریضوں کو آر ایچ سی ڈومیلی سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے
تین روز قبل زہریلا کھانا کھانے سے دو بچے جابحق ہو گئے تھے جبکہ چھ بچوں کی حالت خراب ہوئی تھی۔محکمہ صحت اور فوڈ اتھارٹی نے تین روز قبل واقعہ پر کوئی کاروائی نہیں کی تھی۔