ملتان ٹیسٹ: پی سی بی کا تیسرے اور چوتھے دن کیلئے مفت انٹری کا اعلان
پاکستانی ٹیم 556 رنز پر آل آؤٹ، انگلینڈ کے ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زوہیب بخاری) ملتان میں کھیلےجانیوالے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم انگلینڈ کے خلاف 556 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی, جواب میں انگلینڈ کی ٹیم نے دوسرے دن کے کھیل کے اختتام پر ایک وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنا لئے، ادھر پی سی بی نے تیسرے اور چوتھے دن کے لئے شائقین کو مفت انٹری کی آفر دے دی۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ہونے والے پاکستان اور انگلینڈ کے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر انگلش ٹیم نے 1 وکٹ کے نقصان پر 96 رنز بنا لیے، زیک کراؤلی 64 اور جو روٹ 32 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں، انگلش کپتان اولی پوپ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں پاکستان کی ساری ٹیم 556 رنز پر آؤٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے شاندار سنچری سکور کی، آل راؤنڈر آغا سلمان 104 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ آج گرنے والی پہلی وکٹ نسیم شاہ کی تھی جو 33 رنز بناکر پویلین لوٹے، بعدازاں محمد رضوان صفر، عامر جمال 7، شاہین شاہ آفریدی 26، ابرار حمد 3 اور مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 82 رنز بناکر شعیب بشیر کا شکار بنے۔انگلیںڈ کی جانب سے جیک لیچ نے 3 گس اٹکنسن، برائیڈن کارس نے 2، 2 جبکہ شعیب بشیر اور جو روٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
اوپنر صائم ایوب کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد کپتان شان مسعود اور اوپنر عبداللہ شفیق نے دوسری وکٹ کی شراکت میں 253 رنز بنائے۔عبداللہ شفیق 102، کپتان شان مسعود بھی 151 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، انہوں نے 4 سال بعد کیریئر کی 11 ویں سنچری سکور کی جس میں 10 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔بابر اعظم 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ تیسرے روز کا کھیل کل صبح 10 بجے شروع ہوگا۔