"میرے دکھ میرے ہیں"، ایشوریہ رائے کی ڈائری کا پہلا صفحہ وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ اور سابقہ مس ورلڈ ایشوریا رائے کی ڈائری کا ایک صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ "میرے دکھ میرے ہیں اور …"
تفصیلات کے مطابق اداکارہ ایشوریا رائے کے اپنے شوہر ابھیشیک بچن کے ساتھ طلاق کی افواہوں کے درمیان ڈائری کا یہ صفحہ وائرل ہونے کے بعد مداح مختلف قیاس آرائیاں کررہے ہیں۔
ایشوریہ نے اپنی ڈائری میں لکھا ہے کہ " وہ جو مجھے اندھیرے میں بھی روشنی کی طرف لے جائے گا"۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ"میرے دکھ میرے ہیں، میں دوسروں کی طرح نہیں گرسکتی۔" ڈائری کی اس تحریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ "وہ اپنا دکھ اور غم کسی کے ساتھ شیئر کرنا پسند نہیں کرتیں اور اپنی ذاتی زندگی کو اپنی ذات کی حد تک رکھنا چاہتی ہیں۔"
یہ بھی پڑھیں :کھانسنے اور چھینکنے سے بیماریوں کا پتا لگانے والا اے آئی ٹول تیار
ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کو پیار کرنے والے جوڑوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے لیکن کافی عرصے سے ان دونوں کی طلاق کی افواہیں خبروں میں ہیں۔ بھارت کی مشہور رادھیکا مرچنٹ اور اننت امبانی کی شادی میں جہاں تمام ستارے موجود تھے، ان دونوں کی علیحدہ آمد نے ان افواہوں کو مزید پختہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی، اور ان کی ایک بیٹی آرادھیا بچن ہے۔