پاکستان کا مجموعی قرض 70 ہزار 362 ارب روپے ہو گیا

Oct 08, 2024 | 17:08:PM
پاکستان کا مجموعی قرض 70 ہزار 362 ارب روپے ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) پاکستان معاشی عدم استحکام کاشکار ہے ، جس کیلئے حکومت کی جانب سے عوام پربھاری ٹیکس عائد کرنے کا سلسلہ جاری ہے ، ایک طرف تو حکومت عوام سے قربانی کی اپیل کر رہی ہے تو  دوسری جانب قرض پر قرض لینے کا سلسلہ جاری ہے ۔

سٹیٹ بینک   کے مطابق حکومت کا قرض اگست 2024 تک 70 ہزار 362 ارب روپے پر پہنچ گیا ,ایک ماہ میں حکومت پاکستان نے مجموعی  739 ارب روپے قرض لیا ،ایک سال میں حکومت پاکستان نے 6392 ارب روپے کا مجموعی قرض لیا ,جاری اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے ایک ماہ میں 623 ارب روپے مقامی قرض لیا،اگست 2024 تک حکومت کا مقامی قرض 48339 ارب روپے ہوگیا ،اگست 2024 تک حکومت کا بیرونی قرض 22023 ارب روپے رہا،اگست 2024 میں حکومت نے 116 ارب روپے بیرونی قرض لیا ہے۔