(عامر شہزاد) اسلام آباد،لاہور اور راولپنڈی کے جلسوں میں مشکلات کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی تیار کرلی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی اب اسلام آباد اور بڑے شہریوں کا رخ کرنے کی بجائے اضلاع کی سطح پر احتجاج کرینگے،پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء اسد قیصر کی نئی حکمت عملی کی تصدیق کی ہے،اسد قیصر کا کہنا ہے کہ اضلاع کی سطح پر احتجاج کا پلان بنا رہے ہے ،جلد پارٹی ترجمان پالیسی کا اعلان کرینگے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اسلام آباد اور لاہور جلسوں پر بے تحاشہ اخراجات اور مشکلات سے بیشتر وزراء ناراض تھے، متعدد ایم پی ایز کی جانب سے بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ہمارا حوصلہ مضبوط ،2014 جیسی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے:وزیراعظم