(عثمان خان) مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے لکھا گیا خط الیکشن کمیشن کو موصول ہو گیا۔
سپیکر قومی اسمبلی کے لکھے ہوئے خط کے متن کے مطابق الیکشنز ایکٹ میں ترمیم کے تحت مخصوص نشستیں جاری کی جائیں، الیکشن کمیشن نے میرے پہلے خط پر 3 ہفتوں کے باوجود عمل درآمد نہیں کیا، 3 ہفتوں کے باوجود الیکشن کمیشن نے قانون سازی پر عمل بھی نہیں کیا۔
خط میں مزید لکھا گیا کہ پارلیمنٹ کے بنائے گئے قانون پر عمل نہ کرنا خلاف ورزی ہے، بغیر کسی تاخیر کے الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں پر ترمیم کے تحت قانون پر عمل کرے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی بیک فٹ پر چلی گئی، احتجاج کے حوالے سے نیا اعلان
واضح رہے کہ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب پارلیمنٹ نے حالیہ ترامیم منظور کیں لیکن الیکشن کمیشن نے ابھی تک ان پر عمل درآمد نہیں کیا۔