انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ، اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا

Oct 08, 2024 | 17:36:PM
انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ، اوپن مارکیٹ میں سستا ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان ) حکومت کی جانب سے معاشی استحکام کیلئے  اقدامات بھی کچھ نہ کر سکے ، روپے کے مقابلے میں ڈالر کی پرواز  نہ تھم سکی ۔

سٹیٹ بینک  کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 277.64 روپے سے بڑھ کر 277.67 روپے پر بند ہوا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں روپے نے ڈالر  کی قدر کو متاثر کیا ، اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر3 پیسے کمی سے 279.66 روپے کا ہوگیا ،یورو 48 پیسے اضافے سے 306.01 روپے ،برطانوی پاؤنڈ 49 پیسے اضافے سے 365.25  روپے ،یو اے ای درہم 2 پیسے کمی سے 76.06  روپے ،سعودی ریال 5 پیسے کمی سے  74.18 روپے کا ہوگیا۔