سپریم کورٹ: بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری

Oct 08, 2024 | 17:36:PM
سپریم کورٹ: بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری) سپریم کورٹ نے بہنوں کو جائیداد میں حصہ دینے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلہ تحریر کیا، تحریری فیصلے کے مطابق خواتین کی وراثتی جائیدادوں کو تحفظ ملنا چاہیے، بدقسمتی سے خواتین کو شرعی وراثتی حق سے محروم رکھا جاتا ہے، خواتین کو وراثتی جائیداد سے محروم رکھنے کیلئے کچھ وکلا سہولت فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مخصوص نشستوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ, سپیکر قومی اسمبلی کا خط الیکشن کمیشن کو موصول

تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا کہ بے بنیاد مقدمہ مقدمہ بازی پر درخواست گزار کو 5 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جاتا ہے، جرمانے کی رقم وراثتی جائیداد سے محروم رکھی گئی بہنوں کو ادا کی جائیں۔