صنعتوں پر لیوی ٹیکس عائد کرنے سے متعلق سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ

Oct 08, 2024 | 18:45:PM

(امانت گشکوری)سپریم کورٹ نے صنعتوں پر لیوی ٹیکس عائد کرنے سے متعلق فیصلہ 7ماہ بعد جاری کر دیا  ۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس منیب اختر نے فیصلہ تحریر کیا ہے  ، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فریقین کا پرائیویٹ جنریٹرز کے ذریعے 500 کے وی کیپسٹی کی بجلی ذاتی استعمال کیلئے پیدا کرنا تسلیم شدہ حقیقت ہے،صوبائی حکومت کا موقف تھا کہ 1985 کے نوٹیفکیشن کے تحت 2001 تک فائدہ اٹھا سکتے تھے،پنجاب حکومت کا مؤقف تھا کہ نئے نوٹیفکیشن کے تحت الیکٹریکسٹی ڈیوٹی کا نفاذ کیا گیا،

ذاتی استعمال کیلئے 500 کے وی کیپسٹی کے جنریٹرز پر لیوی ٹیکس کا نفاذ نہیں ہوگا۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ کے 43 صنعتوں پر لیوی ٹیکس سے متعلق فیصلے کے خلاف اپیلیں دائر کی گئیں تھیں، ہائیکورٹ میں معاملہ جے ڈبلیو شوگر مل کے لیوی ٹیکس سے متعلق تھا ،

کیس کی آخری سماعت 29 فروری 2024 کو ہوئی تھی،پنجاب کی 43 صنعتوں نے ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

مزیدخبریں