خیبر پختونخوا اسمبلی ایک مرتبہ پھر میدان جنگ بن گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد)خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران ایک مرتبہ پھر ہنگامہ آرائی ہوئی ہے ،حکومتی اور اپوزیشن اراکین آمنے سامنے ہوئے، ارکان اسمبلی کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو مائیک دینے پر اپوزیشن نے احتجاج شروع کیا ، اپوزیشن اراکین کا کہنا رتھا کہ وقفہ سوالات میں وزیراعلیٰ کے پی کو ٹائم دیاگیا،اسمبلی میں اپنا موقف دینا چاہتے ہیں، موقع نہیں دیاگیا,اس دوران تحریک انصاف کے نیک محمد اور تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے اقبال وزیر آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، گتھم گتھا ہونے والے دونوں ایم پی ایز کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے,حالات پر قابو پانے کے لیے سپیکر نے اجلاس 15 منٹ کے لیے معطل کیا، اس دوران سکیورٹی اہلکاروں کو بھی طلب کرلیا گیا۔
صوبائی وزرا اپوزیشن اراکین کو منانے اپوزیشن بینچوں پر آئے جس کے بعد حالات نارمل ہوئے جب کہ گتھم گتھا ہونے والے دونوں ایم پی ایز کو ایوان سے باہر لے جایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: کالعدم پی ٹی ایم فتنہ الخوارج کا سیاسی ونگ قرار ،دونوں کا گٹھ جوڑ بھی کھل کر سامنے آگیا