توشہ خان کیس 2: بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

Oct 08, 2024 | 19:02:PM
توشہ خان کیس 2: بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) سابق خاتون اول اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے  مقرر کر لی گئی ہے ۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ  نے توشہ خانہ کیس 2میں بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست کل سماعت کے لیے مقرر  کر لی ہے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کل درخواست ضمانت پر سماعت کرینگے،رجسٹرار آفس نے کیس کل سماعت کیلئے مقرر کرنے کی کازلسٹ جاری کر دی ،عدالت نے رجسٹرار آفس کو کیس رواں ہفتے مقرر کرنے کی ہدایت کی تھی ،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی اے کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر رکھا ہے،سپیشل جج سنٹرل نے بشری بی بی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: