عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، پی ٹی آئی کی درخواست

Oct 08, 2024 | 19:27:PM
عمران خان سے ملاقات نہ کروانے پر توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، پی ٹی آئی کی درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی)اسلام آباد ہائیکورٹ  نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں وکلاء کی ملاقات نہ کرانے پر توہینِ عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر  کر لی ۔

جسٹس ثمن رفعت امتیاز کل بانی پی ٹی آئی کے وکیل انتظار پنجوتھہ کی درخواست پر سماعت کرینگی،سیکرٹری داخلہ اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی، ہے درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت بانی پی ٹی آئی سے وکلاء کی ملاقات کرانے کا حکم بھی جاری کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی وکلاء سے ہفتے میں دو دن ملاقات کا آرڈر کیا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ طے کردہ ایس او پیز کے مطابق جیل حکام کو آج ملاقات کرنے والے وکلاء کی فہرست بھیجی، جیل حکام نے آگاہ کیا کہ وکلاء کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی جائے گی، فریقین کا کنڈکٹ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، توہینِ عدالت کی کارروائی کی جائے۔