(زوہیب بخاری) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر وکٹ پر کافی کریکس کھل رہے ہیں, مجھے لگتا ہے ٹیسٹ میچ کا رزلٹ آئے گا۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستانی آل راؤنڈر سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سپنرز پر اٹیک کرنا میری گیم ہے, اٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کا کوئی پلان نہیں تھا, کوئی بھی سپنر ہو میں اس پر اٹیک کرتا ہوں, وکٹ پر کافی کریکس کھل رہے ہیں, مجھے لگتا ہے ٹیسٹ میچ کا رزلٹ آئے گا, ہمیں اندازہ تھا انگلش ٹیم تیز کرکٹ کھیلے گی, امید ہے اٹیکنگ کرکٹ میں مہمان ٹیم غلطیاں کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ سے زیادہ یہ کام ضروری ہے، اہم انگلش گیند باز نے وطن واپسی کی تیاری کر لی
سلمان علی آغا نے مزید کہا کہ ہم چاہتے بھی یہی ہیں کہ انگلینڈ کل غلطیاں کرے, مجھے باؤنڈری پر خود بھی لگا میں کیچ آؤٹ ہوگیا ہوں, انگلینڈ ایک اچھی ٹیم ہے, میری کوشش یہی ہوتی ہے میں اپنا بہترین کھیل پیش کروں, جب آپ 500 سکورز کرتے ہیں آپ پراعتماد ہوتے ہیں۔