(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے خیبر پختونخواہ ، کشمیر، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/ جھکڑچلنے اور گرج چمک کےسا تھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخواہ ، کشمیر، بالائی پنجاب اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/ جھکڑچلنے اور گرج چمک کےسا تھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ (صبح) بدھ کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ ، ایبٹ آباد اور کرم میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
اسی طرح صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، تاہم بعداز دوپہر مری، گلیات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش ہو سکتی ہے ، صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم شام یا رات میں خضدار ،بارکھان اورگردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کےسا تھ بارش ہوسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شانگلہ کے مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری سے نظامِ زندگی مفلوج
صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ ساحلی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
آج ریکارڈکیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں نواب شاہ اور چھور میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ مٹھی میں 40ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔