ضلع خیبر میں ایک مہینے کیلئے دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامر شہزاد )سیکیورٹی صورتحال اور انتہائی لیول کے تھریٹ الرٹ کے باعث ضلع خیبر میں ایک ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے اعلامیہ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہےکہموجودہ سیکیورٹی صورتحال اور تھریٹ الرٹ کے پیش نظر ضلع بھر میں دفعہ 144 نافذ کردیا گیا ہے، ضلع بھر میں غیر قانونی اجتماع،پانچ سے زائد افراد کے ایک ساتھ اکٹھے ہونے پر پابندی عائد کی گئی ہے،دفعہ 144 کے تحت اسلحہ کی نمائش پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے،دفعہ 144 کا نفاذ 09 اکتوبر سے ہوگا جو کہ 7 نومبر تک 30 دنوں کیلئے برقرار رہیگا،
خلاف ورزی پر تعزیرات پاکستان کے سیکشن 188 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی،ضلعی پولیس سربراہ خیبر اور تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ضروری کارروائی کے لئے مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔