(زوہیب بخاری) انگلش فاسٹ باؤلر برائیڈن کارس کا کہنا ہے کہ موسم بھی کافی گرم تھا اور باؤلرز کے لئے کنڈیشنز بھی کافی مشکل تھیں۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر برایئڈن کارس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ موسم بھی کافی گرم تھا, باؤلرز کے لیے کنڈیشنز کافی مشکل تھیں, بدقسمتی سے اولی پوپ کا آغاز میں کیچ ہوگیا, ہر سیشن میں کھلاڑیوں نے اچھا پرفارم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ کے تیسرے اور چوتھے دن کیلئے مفت انٹری، پی سی بی نے شائقین کے دل جیت لئے
انگلش فاسٹ باؤلر نے مزید کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کیا, امید ہے گیم کیساتھ بال ریورس ہوگی, میں کافی اچھے سے اپنی گیم کو انجوائے کررہا ہوں۔