ملتان ٹیسٹ: انگلینڈ کو بڑا دھچکا، اوپنر بلے باز بین ڈکٹ انجری کا شکار ہو گئے

Oct 08, 2024 | 22:26:PM

(زوہیب بخاری) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، اوپنر بیٹسمین بین ڈکٹ انجری کا شکار ہو گئے۔

انگلش کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز بین ڈکٹ پاکستان کی آخری وکٹ پر کیچ لیتے ہوئے گیند انگوٹھے پر لگنے سے زخمی ہوئے، ان کی انجری کے باعث انگلینڈ کے کپتان اولی پوپ کو بیٹنگ کے لیے آنا پڑا، تاہم وہ بغیر کوئی رن بنائے صفر پر آؤٹ ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹ سے زیادہ یہ کام ضروری ہے، اہم  انگلش گیند باز نے وطن واپسی کی تیاری کر لی

بین ڈکٹ فی الحال ڈاکٹرز کی ہدایت پر آرام کر رہے ہیں اور میچ میں ان کی مزید شرکت مشکوک ہے۔

مزیدخبریں