پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی آئندہ کسی بھی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے ، ہدایات جاری 

Oct 08, 2024 | 22:34:PM
پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی آئندہ کسی بھی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے ، ہدایات جاری 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے   ارکان قومی اسمبلی کو کسی بھی قسم کے احتجاج میں شرکت سے منع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی کی جانب سے ہدایات جاری کی گئی ہیں جن میں کہا گیا ہےکہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے تمام اراکین پارلیمنٹ کو ملک بھر میں ہونے والے کسی بھی سیاسی احتجاج میں شرکت کی اجازت نہیں ہے ،حالیہ دنوں میں کسی بھی مظاہرے اور جلسےکا تاحکم  ثانی حصہ مت بنیں ، پی ٹی آئی سیکریٹریٹ کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔