اولمپکس سے ڈس کوالیفائی ریسلر نے الیکشن میں بی جے پی کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )100 گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے پیرس اولمپکس کے فائنل سے ڈس کوالیفائی ہونیوالی سابق بھارتی خاتون ریسلر اور کانگریس رہنما ونیش پھوگاٹ نے بھارتی ریاستی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے امیدوار کو شکست دے دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ و جموں کشمیر میں انڈین نیشنل کانگریس اور ہریانہ میں حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو واضح برتری حاصل ہے،پیرس اولمپکس 2024 سے وزن کے باعث ڈس کوالیفائی ہونے والی سابق بھارتی ریسلر ونیش پھوگاٹ نےہریانہ میں ہونے والے ریاستی انتخابات میں بی جے پی کے یوگیش کمار 6015 ووٹوں سے شکست دے دی، ونیش پھوگاٹ نے ہریانہ کے ضلع جولانہ کی سیٹ جیتی اور اس کامیابی کو سچائی کی جیت قرار دے دیا۔
یاد رہے کہ ونیش پھوگاٹ کو محض 100 گرام وزن زیادہ ہونے کی وجہ سے پیرس اولمپکس میں طلائی تمغے کے مقابلے کیلئے نااہل قرار دے دیا گیا تھا،ونیش پھوگاٹ نے اولمپکس فائنل سے ڈس کوالیفائی ہونے کے بعد دلبرداشتہ ہوکر ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔بعد ازاں انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔