پی سی بی میں ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ کا عہدہ متعارف، تقرری کیلئے اشتہار جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان کرکٹرز کی ترقی کے لیے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ کا نیا عہدہ متعارف کرایا دیا، پی سی بی نے اس عہدے کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا ہے اور امیدواروں سے 24 اکتوبر تک درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
ہیڈ آف یوتھ ڈیویلپمنٹ کی ذمہ داریوں میں انڈر 13 سے انڈر 19 تک کرکٹ کی ترقی اور پروموشن شامل ہوگی، ملک بھر میں ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے ریجنل اکیڈمیز، کوچز اور ایسوسی ایشنز کے ساتھ کام کرنا ہوگا، اس عہدے کے لیے لیول 2 ایکریڈیشن کے ساتھ کم از کم 50 ٹیسٹ یا ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کی شرط رکھی گئی ہے۔
پی سی بی کے مطابق یہ عہدہ نوجوان ٹیلنٹ کی تلاش اور گراس روٹ سطح پر اسٹرکچر بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان ٹیسٹ؛ انگلینڈ کو بڑا دھچکا، اہم بلے باز انجری کا شکار
دوسری جانب ذرائع کے مطابق سابق کرکٹر اظہر علی اس عہدے کے لیے ایک مضبوط امیدوار ہیں اور چیئرمین پی سی بی کی حالیہ ملاقاتوں میں اس حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔