پاکستان اور عراق کی آئل کمپنیز میں ڈھائی سال سے جاری تنازعہ ختم ہو گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )پاکستان اور عراق کی آئل کمپنیز میں ڈھائی سال سے جاری تنازع باہمی مذاکرات کے بعد حل ہو گیا ۔
عراق کی سرکاری آئل کمپنی اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ ایشیا کے مابین معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت عراقی مڈلینڈ آئل کمپنی پی پی ایل کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے 60 لاکھ ڈالر ادا کرے گی،پی پی ایل ایشیا کا بغداد کے بلاک 8 میں تیل کی دریافت کا کانٹریکٹ ختم ہوگیا،بغداد میں تیل کی دریافت پیداوار اور ترقی کیلئے پی پی ایل ایشیا کی لیز مئی 2022 میں ختم ہوئی تھی،پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کے مطابق دونوں اداروں کے اعلی حکام نے باہمی مذاکرات سے مالی معاملہ حل کر لیا ہے۔