پختونخوا اور گلگت بلتستان میں پہلی برف باری، اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند

Oct 08, 2024 | 23:23:PM
پختونخوا اور گلگت بلتستان میں پہلی برف باری، اہم شاہراہیں ٹریفک کیلئے بند
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان  کے علاقوں میں سیزن کی پہلی برف باری کے باعث متعدد سڑکیں بند کردی گئیں، چلاس، بابور سر ناران روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔  

انتظامیہ نےشدید برف باری کے باعث روڈ بند کردی،فیصلہ مسافر اور ڈرائیوروں کی حفاظت کے باعث کیا گیا ہے،شدید برفباری میں ڈرائیورنگ خطرناک ثابت ہوسکتی ہے،شدید برفباری حد نگاہ میں کمی اور حادثات کا باعث بند سکتی ہے۔
  انتظامیہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے،سڑکوں سے برفب ہٹانے کا عمل بھی جاری ہے،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافر کسی بھی سفر پر جانے سے قبل صورتحال سے اپڈیٹ رہیں،سردیوں کے موسم میں اپنی حفاظت کو یقینی بنائیں اور بلدتے صورتحال کےلیے تیار رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شانگلہ کے مختلف علاقوں میں شدید ژالہ باری سے نظامِ زندگی مفلوج