میٹرو بس سروس بحال،50نئی بسیں شامل

Sep 08, 2021 | 09:11:AM
 میٹرو بس سروس بحال،50نئی بسیں شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ کے مطابق شاہدرہ سے گجومتہ میٹرو بس اسٹیشن کے روٹ پر 50 نئی بسیں چلیں گی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ کئی روز سے اسٹاف کی ہڑتال کے باعث میٹرو بس سروس بند تھی،لاہور میں آج سے میٹرو بس سروس بحال ہو گئی، یاد رہے کہ سسٹم میں 50نئی میٹرو بسیں شامل کی گئیں ہیں  ان بسوں میں خواتین اور مردوں کی الگ نشستوں کا انتظام کیا گیا ہے جبکہ خصوصی افراد کے بیٹھنے کا بھی خصوصی انتظام ہے۔

خیال رہے انتظامیہ نے مزید کہا ہے ان نئی میٹرو بسوں میں جرائم کی روک تھام کے لیے خصوصی کیمرے نصب کیئے گئے ہیں،لاہور میٹرو بس سروس کی انتظامیہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ان نئی بسوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ڈس انفیکٹ سسٹم بھی موجود ہے۔