(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹر شیکھردھون کی زندگی میں اس وقت اہم موڑ آ گیا جب اس کی بیوی نے نو سالہ شادی کے بعد طلاق کا اعلان کردیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شیکھر دھون کی اہلیہ عائشہ مکھرجی نے انسٹاگرام پر ایک طویل پوسٹ میں طلاق کا اعلان کیا ہے، اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ وہ طلاق کو اس وقت تک ایک گندا لفظ سمجھتی رہیں جب تک انہیں دو بار طلاق نہیں ہوگئی۔
واضح رہے کہ عائشہ مکھرجی اور شکھر دھون کی شادی 2012 میں ہوئی تھی دونوں کا ایک بیٹا ہے۔ اس سے قبل عائشہ کی آسٹریلیا میں ایک کاروباری شخصیت سے شادی ہوئی تھی جس سے ان کی دو بیٹیاں پیدا ہوئی تھیں۔خیال رہے عائشہ نے اپنے پہلے شوہر سے طلاق لینے کے بعد شیکھر دھون سے شادی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس، ملک بھر میں 83 افراد جان کی بازی ہار گئے