کرپشن پر سعودی عرب کے سکیورٹی ڈائریکٹر کی چھٹی

Sep 08, 2021 | 11:13:AM
کرپشن پر سعودی عرب کے سکیورٹی ڈائریکٹر کی چھٹی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)فرسٹ لیفٹیننٹ جنرل خالد الحربی سے جبری استعفیٰ لے کر تحقیقات شروع کردی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مالی بدعنوانی اوراختیارات کے ناجائز استعمال پر عوامی سلامتی کے سربراہ کو عہدے سے برطرف کرکے تحقیقات کا حکم دے دیا۔  الحربی پر عوامی پیسے پر قبضہ کرکے اسے ذاتی مقاصد میں استعمال کرنے، دھوکا دہی، رشوت ستانی اور عوامی اور نجی شعبے کے 18 افراد پر اثر انداز ہوکر ان کا استحصال کرنے سمیت متعدد جرائم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

 سعودی  عرب کے قومی انسداد رشوت ستانی کمیشن کے مطابق الحربی کے خلاف کیس اور اس سے منسلک افراد کے خلاف بھی تحقیقاتی کاررروائی مکمل کی جائے گی۔

گزشتہ روز کرپشن کے خلاف مزید 20 نئے کیسز داخل کیے گئے ہیں جن میں سے کچھ میں نیشنل گارڈز اور کچھ میں وزارت داخلہ کے سابق سیکیورٹی حکام بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    اسلام آباد ، راولپنڈی میں موسم خوشگوار۔۔ پنجاب اور سندھ میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی