سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بڑے بھائی خالق حقیقی سے جا ملے

Sep 08, 2021 | 11:25:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)مرحوم اعجاز  چوہدری کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد نو گزہ قبرستان زر غون روڈ کوئٹہ میں ادا کی جائے گی۔

 تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بڑے بھائی اعجاز  چوہدری انتقال کر گئے۔سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے بڑے بھائی کی فاتحہ خوانی سپریم کورٹ لاجز بالمقابل سول سیکریٹریٹ زر غون روڈ کوئٹہ میں ہو گی۔
  اعجاز  چوہدری کی نمازِ جنازہ آج عصر کی نماز کے  بعد  ساڑھے 5بجے  نو گزہ قبرستان زر غون روڈ کوئٹہ میں ادا کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  کرپشن پر سعودی عرب کے سکیورٹی ڈائریکٹر کی چھٹی

مزیدخبریں