جمعیت علما اسلام ف کے اہم رہنما انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) جمعیت علمااسلام ف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مولوی امیر زمان 69 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
تفصیلات کے مطابق مولوی امیر زمان 1952 میں لورالائی میں پیدا ہوئے، انہوں نے سیاسی سفر کا آغاز جمعیت علما اسلام ف کے ٹکٹ سے 2002 میں قومی اسمبلی کے انتخابات سے کیا لیکن ناکام رہے جس کے بعد صوبائی اسمبلی کی نشست کیلئے الیکشن لڑا لیکن کامیاب نہ ہو سکے۔
2013 میں این اے 263 لورالائی سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور 2017 میں پوسٹل سروسز کی وزارت کا قلمدان سنبھالا۔
مولوی امیر زمان گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ، راولپنڈی میں موسم خوشگوار۔۔ پنجاب اور سندھ میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی