رکشہ سوار خاتون کو ہراساں کرنے کے کیس میں اہم پیش رفت

Sep 08, 2021 | 12:24:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک ) چنگ چی رکشے پر سوارخاتون کو ہراساں کرنے کے کیس کی متاثرہ خاتون نے چار ملزمان کوشناخت کرلیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق جو ڈیشل مجسٹریٹ کامران ظفر نے شناخت پریڈ کا عمل مکمل کرایا جبکہ متاثرہ خاتون نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں عثمان ، عرفان، عبدالرحمان وار ساجد نامی چاروں ملزمان کو شناخت کیا۔ 
 یاد رہے کہ یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر لاہور میں چنگ چی رکشہ میں بیٹھی لڑکی کے ساتھ بے ہودہ حرکت کا واقعہ سامنے آیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے سے ہنگامہ برپا ہوگیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ، راولپنڈی میں موسم خوشگوار۔۔ پنجاب اور سندھ میں بھی بادل برسنے کی پیشگوئی

مزیدخبریں