نئے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے چارج سنبھال لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)نئے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کو چارج سنبھالنے پر پولیس کے دستے نے سلامی دی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے نئے آئی جی پولیس کے عہدے پر فائز ہونے والے راؤ سردار علی خان 21 فروری 65ء کو لودھراں میں پیدا ہوئے۔انہوں نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور سے ایم بی بی ایس کیا اور 25 برس کی عمر میں مقابلے کا امتحان پاس کر کے پولیس سروس میں آ گئے۔
نئے آئی جی پنجاب سرگودھا اور بہاولپور میں آر پی او رہنے کے علاوہ بطور ڈی آئی جی آپریشنز لاہور بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
راؤ سردار علی خان سی پی او فیصل آباد، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی اور انٹیلی جنس بیورو میں بطور جوائنٹ ڈی جی بھی رہے ہیں۔
سردار علی خان کی بطور ایم ڈی سیف سٹی اتھارٹیز میں بھی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہناز گل کے فالوورز کی تعداد میں اچانک اضافہ ہو گیا