(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا ہے کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ اسکول بند نہ ہوں تو 12 اور 17 سال کی عمر کے بچوں کو ویکسین لگائیں، وزیر صحت نےنمائش میں شرکت کے دوران کہا ہے کہ ہم بھی سکول بند کرنے کےحق میں نہیں ہیں۔
جامعہ کراچی میں انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز میں منعقدہ عالمی نمائش میں شرکت کرتے ہوئے وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے کہا کہ محکمۂ تعلیم اور محکمۂ صحت سکول کھولنے سے متعلق ایک پیج پر ہیں۔ان کا میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا ہے کہ جلوس اور جلسوں میں ایس او پیز فالو نہیں ہوتے۔
اس سے قبل سائنس کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیرِ صحت سندھ نے کہا کہ محکمۂ صحت نے جامعہ کراچی کے آئی سی سی بی ایس میں جدید فرانزک لیبارٹری قائم کی ہے، اس ادارے کو حکومتی سرپرستی کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیولوجیکل سائنسز میں عالمی نمائش 2 روز تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ضرورت مند طلبہ کو فیس میں رعایت دی جائے،ڈی جی سکولز