(24نیوز) یومِ بحریہ پر خصوصی ویڈیوز بھی جاری ، ویڈیوز میں آٹھ ستمبر 1965 کی داستانِ شجاعت کو بیان کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ نے بہادری اور پیشہ ورانہ مہارت کی نئی تاریخ رقم کی۔
پاکستان کی واحد آبدوز غازی نے اپنے نام کی لاج رکھتے ہوئے غازی رہ کر وہ کارنامہ انجام دیا کہ دنیا آج تک حیران ہے۔ غازی آبدوز نے تن تنہا بھارتی بیڑے کو عالمی سمندر میں پیش قدمی سے روکے رکھا۔ آپریشن دوارکا میں پاکستان نیوی نے دشمن کے دلوں پر لرزہ طاری کیا اور کموڈور ایس ایم انور کی زیر قیادت دشمن کے چھکے چھڑا دیئے۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی پاک بحریہ نے خصوصی وڈیوز جاری کی ہیں۔ ویڈیو کو منزلِ مراد کا عنوان دیا ہے۔ وڈیوز میں داستانِ شجاعت بیان کی گئی ہیں۔ اس علاوہ وڈیوز میں سومنات کی کہانی کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔
سات اور آٹھ ستمبر کی درمیانی شب کیے گئے حملے آج تک بھارتیوں کے ذہنوں پر سوار ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دشمن آج تک 1965 کی جنگ کے بعد بحری محاذ پر کسی کارروائی کی جرأت نہیں کرسکا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا آج کل کہاں ؟ خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر