ایون فیلڈ ریفرنس: مریم نواز کے وکیل  کی  کیس کی پیروی سے معذرت

Sep 08, 2021 | 14:25:PM
ایون فیلڈ ریفرنس: مریم نواز کے وکیل  کی  کیس کی پیروی سے معذرت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نائب صدر ن لیگ کے وکیل نے کورونا بیماری کی وجہ سے کیس کی مزید پیری سے معذرت کی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت ہوئی، مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر عدالت میں پیش ہوئے، لیکن ان کے وکیل امجد پرویز عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

 مریم نواز نے روسٹرم پر آکر بتایا کہ میرے وکیل امجد پرویز کورونا کی وجہ سے بیمار ہیں اور انہوں نے دو روز قبل میرے کیس میں مزید وکالت سے معذرت کر لی ، میں ایک اور پٹیشن فائل کرنا چاہتی ہوں، میری اپیل سننے سے پہلے میرٹ کی بجائے اس پٹیشن کو سنا جائے، کچھ حقائق ایک اور پٹیشن کے ذریعے سامنے لانا چاہتی ہوں، مجھے وکیل کرنے کے لیے ایک ماہ کا وقت دیا جائے، اپیل کے میرٹ پر دلائل سے قبل اس پٹیشن کو سنا جائے۔ عدالت نے مریم نواز کو دوسرا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک مہلت دے دی۔

یہ بھی پڑھیں:  جڑواں بھائیوں کی انوکھی شادی۔۔۔ یہ سب نصیب کی بات ہے