شہباز شریف وزیراعظم کے لئے نامزد ہوں تو سپورٹ کریں گے۔۔ مریم نواز

Sep 08, 2021 | 15:43:PM
شہباز شریف وزیراعظم کے لئے نامزد ہوں تو سپورٹ کریں گے۔۔ مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہو گئی ، شہبازشریف کوپارٹی وزیراعظم کیلئے نامزد کرتی ہے تو ہم انہیں سپورٹ کریں گے۔

 تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز  کااسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کہنا تھاکہ نمائندہ حکومت نہ ہو تو عوام اسے مسترد کر دیتے ہیں،پی ٹی آئی حکومت عوام کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہو گئی، ملک میں تبدیلی ضرور آئے گی، بہت جلد جھوٹی اور جعلی تبدیلی سے عوام کی جان چھوٹ جائیگی۔

مریم نواز نے کہا کہ ایون فیلڈ کیس انتقام پر مبنی ہے۔ ہمیں افغان بہن بھائیوں کےفیصلےکوتسلیم کرناچاہیے، افغانستان کےاندرونی معاملات میں ہمیں دخل نہیں دینا چاہیے اور ہر قسم کی مداخلت سے دور رہنا چاہیے۔

 واضح رہے کہ مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر ایوان فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیلوں کی سماعت کیلئے  آباد ہائی کورٹ میں پیش ہوئے تھے۔مریم نواز نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ میرے وکیل امجد پرویز نے بیماری کے باعث مزید پیروی سے معذرت کرلی، نیا وکیل کرنے کے لیے ایک ماہ کو وقت درکار ہے، ایون فیلڈ ریفرنس کے میرٹ پردلائل سے قبل کچھ حقائق عدالت کے سامنے رکھنا چاہتی ہوں۔معزز عدالت نے مریم نواز کو نیا وکیل کرنے کے لیے 23 ستمبر تک وقت دے دیا۔
 یہ بھی پڑھیں: ثانیہ مرزا آج کل کہاں ؟ خوبصورت تصویر سوشل میڈیا پر شیئر