مصرکا خزانہ ۔۔۔جسے نکالنے والے تمام افراد مارے گئے

Sep 08, 2021 | 15:45:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) مصر میں خزانے کی تلاش کا سلسلہ آج بھی جاری، ایک ایسا خزانہ جسے نکالنے والے تمام لوگ حادثاتی موت مارے گئے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق مصر کا ایک توتن خامن نامی فرعون گزرا ہے جس کے مقبرے کو کھولا گیا تو 17 لوگ موجود تھے جو اس کے تابوت کو باہر نکال رہے تھے ۔خزانے کی تلاش میں جانے والے یہ افراد مقبرے پر لکھی عبارت پڑھنے سے قاصر تھے جو قدیم مصری زبان میں لکھی تھی۔

وہ عبارت درحقیقت موت کا پیغام تھی، بعد میں ماہرین نے جب اس عبارت کا ترجمہ کیا تو حیران رہ گئے کیوں کہ اس عبارت میں لکھا تھا ‘جو سوئے ہوئے فرعون کو جگائے گا وہ مارا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق فرعون کو مقبرے سے نکالنے والے 17 میں سے 15 لوگ چھ سال کے عرصے میں حادثاتی موت مارے گئے ۔

یہ بھی پڑھیں:    معروف اداکارہ کے گھر ڈاکوئوں کی لوٹ مار،چھ لاکھ لے اڑے

مزیدخبریں