صارفین ہوجائیں ہوشیار۔۔۔۔بجلی بم گرنے کو ہے تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) ٹیرف میں اضافہ مرحلہ وار سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ اور سرچارج کے ذریعے کیا جائے گا
تفصیلات کے مطابق حکومت نے نظر ثانی شدہ سرکلر ڈیٹ مینجمنٹ پلان کے تحت بجلی کے نرخوں میں اضافے کے لیے تیاری کرلی ۔
سی ڈی ایم پی کے ساتھ ٹیرف میں اضافہ یکم اکتوبر سے متوقع ہے لیکن اس پر کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے آئندہ چند دنوں میں تفصیلی بحث کی جائے گی۔
حکومتی ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ کیے گئے ٹیرف میں اضافے کے منصوبے کی مکمل بحالی اور بعد میں ایندھن کی لاگت ایڈجسٹمنٹ کے بڑھتے ہوئے حجم سے پیدا ہونے والے چیلنجز پر اجلاس میں بریفنگ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: چین بھی طالبان حکومت سے رابطے کے لئے تیار۔۔۔ایران نالاں کیوں؟؟