افغانستان کے مسائل افغانستان کےعوام کو ہی حل کرنے چاہئیں، وزیر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کی صورتحال پر ’ورچوئل علاقائی کانفرنس سے خطاب میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تبدیلی ایک حقیقت ہے، افغانستان کے عوام کے ساتھ ہیں، افغانستان کے مسائل افغانستان کے عوام کو ہی حل کرنے چاہئیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستان سے متعلق تمام گزشتہ پیش گوئیاں غلط ثابت ہوئیں، پاکستان کی دعوت پر افغان مسئلے پر پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس ہوا، اجلاس میں چین،ایران،تاجکستان،ترکمانستان، ازبکستان کے وزرائے خارجہ شریک ہوئے۔
It cannot be stressed enough that this requires enhanced engagement of the international community, particularly at this pivotal juncture. Our collective voice to the int’l community will reinforce our message of a peaceful, stable and prosperous Afghanistan. https://t.co/3u0OBsvXTP
— Shah Mahmood Qureshi (@SMQureshiPTI) September 8, 2021
اس موقع پر اپنے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’ہمیں افغانستان اور عوام کے ساتھ تعاون کرنا ہوگا، اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ افغان سرزمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، مہاجرین کی آمد اور بارڈر سکیورٹی کے چیلنجز ہیں، افغانستان کی اقتصادی صورتحال بہتر کرنے کیلئے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا ہوگا‘انہوں نے کہا کہ افغانستان کی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرتے ہیں، افغانستان میں کوئی خون ریزی نہیں ہوئی، طالبان نے عبوری کابینہ کا اعلان کیا ہے،افغانستان میں ہونے والی تبدیلیوں کا جائزہ لے رہے ہیں،افغانستان میں تبدیلی ایک حقیقت ہے، صورت حال مشکل اورپیچیدہ ہے۔
خیال رہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے آج اپنے بیان میں کہا ہے پاکستان، ایران، چین اور روس طالبان سے متنازع معاملات پر بات کررہے ہیں،امریکا نے طالبان کی عبوری حکومت کے اعلان پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ جاپان نے طالبان سے بات چیت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ طالبان کےاقدامات کامشاہدہ کررہےہیں۔
قطرکے نائب وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ ہم طالبان کو تسلیم کرنےمیں جلدی نہیں کررہے، طالبان سےرابطےختم نہیں کرینگے،درمیانی راستہ اختیارکرینگے،ادھر چین نے بھی کہا ہے کہ وہ افغانستان کی نئی حکومت اور رہنما سے رابطے جاری رکھے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جڑواں بھائیوں کی انوکھی شادی۔۔۔ یہ سب نصیب کی بات ہے