ماڈل ولید صدیقی کا خاموشی سے نکاح۔۔۔۔شریک حیات کون ہے؟

Sep 08, 2021 | 16:24:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)متعدد فیشن شوز میں معروف برانڈز کی تشہیر کرنے والے ماڈل ولید صدیقی نے خاموشی سے نکاح کرلیا،انہوں نے شریک حیات سے متعلق کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق ولید صدیقی نے ماڈلنگ کے علاوہ کچھ ٹی وی ڈراموں اور سیریل میں بھی معاون یا مختصر کردار ادا کیے ہیں،انہوں نے 2013 میں کم عمری میں ہی ماڈلنگ کا آغاز کیا تھا اور وہ اب تک پاکستان کے تقریبا تمام برانڈز کے ساتھ کام کر چکے ہیں۔ولید صدیقی نے 7 ستمبر کو تصویر شیئر کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے نکاح کرلیا، ساتھ ہی انہوں نے نکاح ہوجانے پر انہوں نے شکرانے ادا کیے۔

 ولید صدیقی کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہیں اور ان کی شریک حیات کو سفید لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ماڈل کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں ان کی شریک حیات کا چہرہ نہیں دکھائی دے رہا۔ماڈل  کی جانب سے نکاح کرنے کی تصدیق کرنے کے بعد متعدد ماڈلز اور اداکاروں نے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

کئی شوبز شخصیات نے ولید صدیقی کی جانب سے خاموشی سے نکاح کیے جانے پر خوشگوار حیرت کا اظہار بھی کیا، یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ولید صدیقی نے کس کے ساتھ نکاح کیا اور تقریب کہاں منعقد کی گئی؟اس بات کی بھی تصدیق نہیں ہو سکی کہ ابھی صرف انہوں نے نکاح کیا ہے یا انہوں نے باضابطہ طور پر شادی کرلی؟

ولید صدیقی کی طرح گزشتہ دو سال سے متعدد شوبز شخصیات، اداکاروں، ماڈلز و لکھاریوں نے کورونا کی وبا کے پیش نظر سادگی سے نئی زندگی کا آغاز کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:      افغانستان کے مسائل افغانستان کےعوام کو ہی حل کرنے چاہئیں، وزیر خارجہ

مزیدخبریں