(مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ کے کھلاڑی اورمعروف اداکار اکشے کمار کی والدہ طویل علالت کے بعد دم تو ڑ گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سدھارتھ کی موت کا صدمہ معروف اداکارہ کو موت کے منہ تک لے گیا
تفصیلات کے مطابق معروف بالی وڈ اداکار اکشے کمار نے اپنی والدہ کے انتقال کی اطلاع ٹویٹر کے ذریعے دی۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ” وہ میرا سب کچھ تھیں ،اور میں آج اپنے وجود کے ہر حصے میں ناقابل برداشت درد محسوس کر رہا ہوں، میری ماں ارونا بھاٹیا پر امن طریقے سے آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں اور دوسری دنیا میں میرے والد سے جا ملی ہیں ،میں آپ کی دعاﺅں کی قدر کر تاہوں ۔
یہ بھی پڑھیں:کسی سے تم پیار کرو تو پھر اظہار کر و ۔بالی وڈ گانے پر ادا کارہ حریم شاہ کے زبر دست ڈانس کی ویڈیو وائرل
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اکشے کمار کی والدہ کو گزشتہ جمعہ کو ممبئی کے ہیرا نندی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت نازک بتائی جارہی تھی، اکشے کمار کو جس وقت اپنی والدہ کی طبیعت کی خرابی کا علم ہوا تو اس وقت وہ برطانیہ میں تھے اور فلم ” سنڈریلا “کی شوٹنگ میں مصروف تھے ، انہوں نے سارا کام وہیں روکا اور ممبئی واپس آ گئے ۔