ماشااللہ خوبصورت آواز۔۔نفسیاتی بیماری کے شکار بچے  کی اذان ویڈیو  وائرل

Sep 08, 2021 | 17:46:PM
ماشااللہ خوبصورت آواز۔۔نفسیاتی بیماری کے شکار بچے  کی اذان ویڈیو  وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں آٹزم کے شکار ایک بچے نے اپنی خوب صورت آواز اور روشن چہرے کے ذریعے اس مرض پر غلبہ پا لیا۔ اس سعودی بچے کی اذان دیتے ہوئے ویڈیو بڑی وائرل ہو رہی ہے۔

 العربیہ اردو کی ویب رپورٹ کےمطابق  آٹزم ایک نفسیاتی بیماری ہے جس میں مریض اپنے آپ میں گم رہتا ہے۔سعودی بچے کا نام صالح ہے اور اس کا ایک وڈیو کلپ نیوز چینل الاخباریہ پر نشر کیا گیا ہے۔ وڈیو میں صالح  سعودی عرب  کی ایک مسجد میں مائیکروفون پر پوری اذان دے رہا ہے۔ اس دوران مسجد میں موجود تمام افراد صالح کی خوب صورت آواز اور مکمل طور پر درست طریقے سے اذان  کی ادائیگی سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب میں آٹزم کا شکار بچوں پر بھرپور توجہ دی جاتی ہے۔ ہیلتھ سیکورٹی کونسل کے مطابق صحت سے متعلق بیمے کی دستاویز میں آٹزم کے علاج کی مد میں بچوں کے لئے 50 ہزار ریال تک کے اخراجات رکھے گئے ہیں۔کونسل کا کہنا ہے کہ دستاویز کی میعاد کے اندر 50 ہزار ریال تک کے اخراجات کی ادائیگی کی ضمانت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  جنرل باجوہ سے یورپی یونین کی سفیرکی ملاقات۔علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف