بائیڈن کا کانگریس سے افغانوں کی آبادکاری کیلئے6ارب40 کروڑ ڈالر فنڈز کی منظوری دینے کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں افغان شہریوں کی آبادکاری کیلئےصدر جو بائیڈن نے کانگریس سے 6 ارب 40 کروڑ ڈالر فنڈز کی منظوری دینے کا مطالبہ کر دیا۔
ترکی اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق افغان جنگ میں امریکہ اور نیٹو کی مدد کرنے والے ہزاروں افغان شہریوں کو دو امریکی ریاستوں میں بسانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین فلپو گرینڈی نےترکی کے دورہ کے دوران ترک وزیر خارجہ میلود چاوس اولو سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ہجرت تمام ممالک کا ایک مشترکہ مسئلہ ہے،تمام ممالک کو اس مسئلے کے حل کے لئے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی چاہیئں۔
یہ بھی پڑھیں: ماشااللہ خوبصورت آواز۔۔نفسیاتی بیماری کے شکار بچے کی اذان ویڈیو وائرل