(24نیوز)فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی ذیلی تنظیم ایشیا پیسیفک گروپ نے پاکستان کو دیئے گئے اہداف پر کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں ایف اے ٹی ایف اہداف پر حکومت پاکستان کی پیشرفت اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایشیا پیسیفک گروپ نے پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف اہداف کے حصول میں نمایاں کامیابیوں کا اعتراف کیا اور کہا کہ پاکستان نے انسداد منی لانڈرنگ سمیت بیش تر اہداف پر بہترین کارکردگی دکھائی، انسداد منی لانڈرنگ کے لئے بہتر قوانین بنائے، اس حوالے سے پاکستان کے اقدامات اطمینان بخش ہیں۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان کو دیئے گئے 40 اہداف میں سے 39 پر بہترین کارکردگی دکھائی، صرف ایک ہدف جس کے حصول میں پاکستان کو خاطر خواہ کامیابی نہیں ملی، پاکستان پوسٹ کو اپ گریڈ کرنے اور ادارے کے مالیاتی امور کو دستاویزی بنانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان میں پراپرٹی کے شعبے میں مشکوک سرمایہ اب تک رپورٹ نہیں ہوئی تاہم جائیداد کی خرید و فروخت کے نام پر مشکوک سرمایہ کاری کے خلاف اقدامات کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔حریم شاہ کا ترکی کے بیوٹی سیلون میں مساج ۔۔ ویڈیو ز وائرل
پاکستان کے اقدامات اطمینان بخش۔ایف اے ٹی ایف کے ذیلی ادارے کی رپورٹ جاری
Sep 08, 2021 | 18:52:PM