(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان کے سابق صدر اشرف غنی نے اپنا ملک چھوڑ کر بھاگنے کے بعد افغان نےقوم سے معافی مانگ لی۔افغان اردو کی جانب سے جاری کردہ ایک ٹویٹر پیغام میں کہاگیا ہے کہ سابق صدر اشرف غنی نے قوم سے معافی مانگتے ہوئے کہا ہے کہ کابل چھوڑنا ان کی زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ تھا۔15 اگست کو طالبان غیر متوقع طور پر کابل میں داخل ہوئے۔
ٹویٹر پر سابق صدر اشرف غنی نے بیان میں لکھا کہ لکھا کہ صدارتی محل کے سکیورٹی سٹاف کے کہنے پر میں نے کابل چھوڑنے کا فیصلہ کیا، کابل نہ چھوڑتا تو 90ء کی دہائی کی طرح گلی گلی لڑائی چھڑ جاتی۔ کابل اور وہاں کے 60 لاکھ باسیوں کو بچانے کے لیے یہ فیصلہ ناگزیر تھا، اپنے ساتھ افغان عوام کا پیسہ ساتھ لانے کا الزام بے بنیاد ہے۔