(24نیوز) جنید صفدر کے نکاح پر ہونے والے اخراجات سے متعلق حکومتی الزامات پر مریم نواز بھی بول پڑیں،کہاکہ حسد کا کوئی علاج نہیں۔ حسد کرنے والے حسدمیں جلتے رہیں گے اور حسد میں ہی ختم ہو جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی مر کزی رہنمااور سا بق وزیر اعظم نوازشریف کی صاحبزادی مر یم نواز نے 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ یہ ان لوگوں کا طریقہ ہے جن کے پاس کرنے کیلئے کوئی ٹھوس بات نہیں۔ اس طرح کے معاملات کو اچھالنا اور اندر سے کہانیاں گڑھ لینا کوئی اچھی سیاست نہیں۔ ہم بھی چاہیں تو بہت کچھ کہہ سکتے ہیں۔ مریم نواز کا بلاول کو تگڑا جواب،کہا کہ عوام جس مشکل میں ہیں اپوزیشن اپنا کردار ادا نہیں کر رہی۔ عوام مہنگائی اور لاقانونیت میں جس طرح پس رہے ہیں اپوزیشن کو اس وقت عوام کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔
یہ بھی پڑھیں:ڈاکٹر عا مر لیاقت کی خون میں لت پت تصویر ۔۔حقائق سامنے آگئے