بھارتی مسلمان خاتون کی بیٹے اور بیٹی سمیت خودکشی۔۔ کیوں ایسا انتہائی قدم اٹھایا ۔۔؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے شہر ممبئی میں ایک طلاق یافتہ مسلمان خاتون نے ڈیپریشن میں آ کر بیٹے اور بیٹی سمیت نیند کی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگا لیا۔
بھارت کے نجی ٹی وی کی رپورٹ کےمطابق 47 سالہ مسلمان خاتون نسرین بانو جو میرا روڈ کے نیا نگر کمپلیکس میں نریندر پارک کی ایک عمارت میں رہائش پذیر تھی۔ اپنی 21 سالہ بیٹی سعد ناز اور 13 سالہ بیٹے محمد عرش کے ساتھ نیند کی گولیاں کھا کر موت کو گلے لگا لیا۔پڑوسیوں کا کہنا ہے کہ ایک سال قبل شوہر نے نسرین کو طلاق دے دی تھی۔نسرین اپنے والد کے ساتھ نیا نگر کے نریندر پارک میں واقع ہوجی سوسائٹی میں رہ رہی تھی۔ ایک بوڑھے باپ کی مدد سے نسرین دونوں بچوں کی دیکھ بھال کر رہی تھی اور وہ پچھلے کچھ مہینوں سے کافی ڈپریشن میں تھی۔ شاید یہی وجہ ہو گی کہ نسرین نے اپنے والد کے زیر استعمال نیند کی دوا کو تھوڑا کرکے جمع کیا اور اس کو بچوں کی دے کر خود کشی کر لی۔
رپورٹ کے مطابق جب نسرین کے والد صبح نیند سے بیدار ہوئے اور اپنی بیٹی اور دونوں بچوں کو گھر میں بے ہوشی کی حالت میں پایا تو پڑوسیوں کو مدد کے لئے فون کیا لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔والدین نے نیا نگر پولیس کو خود کشی کی اطلاع دی، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تینوں لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال بھجوا دیا۔پڑوسیوں کے مطابق نسرین اور اس کا پورا خاندان انتہائی ملنسار تھے۔ نسرین کے والد اپنی بیٹی کے دونوں بچوں کا بہت خیال رکھتے تھے۔ ہر رات وہ چھوٹے بچے کو وہیل چیئر پر بٹھا کر پوری سو سائٹی میں گھما یا کرتے تھے۔بیٹی نے جو قدم اٹھایا اس کی وجہ سے باپ کو گہرا صدمہ پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں: ماشااللہ خوبصورت آواز۔۔نفسیاتی بیماری کے شکار بچے کی اذان ویڈیو وائرل