ایٹمی اثاثے مضبوط ہاتھوں میں۔۔نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا اظہار اطمینان

Sep 08, 2021 | 20:17:PM

(24نیوز)نیشنل کمانڈ اتھارٹی (این سی اے) نے پاکستا ن کے اسٹریٹجک اثاثوں کے حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوے کہا ہے کہ، ملکی ایٹمی اثاثہ جات مضبوط ہاتھوں میں ہیں۔
 تفصیلات کے مطابق بدھ کووزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا25واں اجلاس ہوا، اجلاس میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور تینوں مسلح افواج کے سربراہوں ، ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید نے شرکت کی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک، وزیر خزانہ شوکت ترین اور وزیر داخلہ شیخ رشید بھی شریک ہوئے۔
اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔اجلاس نے ملکی اسٹریٹجک اثاثوں کی سکیورٹی کیلئے اقدامات پر بھی اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ پاکستان ذمہ دار نیوکلیئر ملک ہے۔پاکستان علاقائی امن کے لئے کوششیں جاری رکھے گا، خطے میں روایتی اور سٹرٹیجک ہتھیاروں کی دوڑ پر این سی اے نے تشویش کا اظہار کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان خطے میں اسلحہ کی دوڑ میں شامل نہیں ہونا چاہتا، ہتھیاروں کی دوڑ میں داخلے بغیر خطے میں سٹریٹیجک استحکام یقینی بنائے گا،پاکستان جوہری عدم پھیلاو¿ کے اقدامات کو بہتر بنانے کی عالمی کوششوں میں مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔
۔ این سی اے نے افواج کی پیشہ وارانہ تربیت اور تیاریوں کو سراہا، پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئرز کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔ این سی اے کو علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی ۔
 یہ بھی پڑھیں۔

مزیدخبریں